بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

ہاکی سٹیڈیم میں کھیلنے والے نوجوان کو تلخ کلامی پرگولی مارنے والا ملزم سٹی پولیس نے تین گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

  


مظفرآباد( )ہاکی سٹیڈیم میں کھیلنے والے نوجوان کو تلخ کلامی پرگولی مارنے والا ملزم سٹی پولیس نے تین گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ زخمی نوجوان ہسپتال منتقل۔حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔جمعہ کے روز سنڈ گلی کارہائشی نوجوان میر ولی ہاکی سٹیڈیم میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ جلال آباد کے رہائشی اخترمحمد کے بھائی کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم اختر محمد نے تیش میں آکر نوجوان میر ولی کو گولی مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ موقع پر اے ایس پی خرم اقبال اور ایس ایچ او سٹی راشد حبیب نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور زخمی کو مقامی نوجوانوں کی مدد سے ہسپتال پہنچایاگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں جس کاتعاقب کیاگیا جو تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیاگیا۔ ملزم اختر محمد سے پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ سٹی پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او رفیق اعوان، معہ اورنگزیب،تسلیم اعوان اور راجہ بلال DFCs نے کارروائی میں حصہ لیا اور ملزم اخترکے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات بندکردیاگیا۔دریں اثناء زخمی ہونے والا نوجوان میرولی ہسپتال میں زیرعلاج ہے جس کے بازو میں گولی لگی تھی۔ڈاکٹر کے مطابق حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments