بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

تھانہ صدر پولیس کا ایک اور بڑا کارنامہ ، 15 لاکھ مالیت کا سامان برآمد کرلیا

 




مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ ، اے ایس پی خاور علی کی خصوصی ہدایت پر 48 گھنٹے میں ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ڈار نے چور گرفتار کرلیا ، عوام کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل گوجرہ کے مقام سے دس تولہ سونا ، ڈھائی لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزم کو ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ،اے ایس پی خاور علی کے حکم پر تھانہ صدر رضوان ڈار نے چار دن کے اندر گرفتار کرکے 15 لاکھ مالیت کا سامان برآمد کرلیا ،ملزم راجہ آصف ولد عنایت اللہ ساکنہ حسن گلیاں گرفتار کرنے کے بعد مزید تحقیقات شروع، ملزم نے دس تولہ سونا اور ڈھائی لاکھ روپے چوری کئے تھے جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر رضوان ڈار نے فوری طور پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کو 48 گھنٹے میں دبوچ لیا۔ عوام علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments