مظفرآباد( کرائم رپورٹ)مدینہ مارکیٹ اور مین بازار کے تاجرلٹنے سے بچ گئے۔ سٹی پولیس نے تین مسلح ڈاکو گرفتار کر لیے۔ دو 30بور پسٹل مع 30گولیاں برآمد۔عوامی حلقوں او ر تاجران کا سٹی پولیس کوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کے تفتیشی آفیسر محمد حفیظ مغل مع نفری مشتاق احمداورظہیراحمدکرونا لاک ڈاؤن کے دوران مدینہ مارکیٹ اور مین بازار گشت پر تھے کہ کشمیر جیولری ہاؤس اور مین بازار میں مسکین ٹریڈرز کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان میں راجہ شاہ زیب تنویر،شہزاد حسین ساکنان کمہار بانڈی اور راجہ معین ساکنہ ٹنڈالی شامل ہیں کو حوالات بند کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ سٹی ایس ایچ او کے مطابق کارروائی میں تفتیشی آفیسر محمد حفیظ مغل نے مع نفری مشتاق احمد اور ظہیر احمد حصہ لیا ملزمان کو انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں قابو کر کے سٹی تھانہ پہنچایاگیا جو اسلحہ سے لیس تھے۔ دریں اثناء مرکزی انجمن تاجران سمیت عوامی سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کو بہترین کارروائی پر خراج تحسین پیش کیاہے
0 Comments