مظفرآباد( میڈیا پوائنٹ) چیئرمین جموں و کشمیر ڈیموکریٹک مومنٹ انجینئر سید نورالحسن گیلانی نے کہاکہ اِس وقت پاکستان کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے،ملک دشمن ممالک اپنی سازشوں میں چند ضمیر فروشوں کے ذریعے مذہبی انتشار پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں،پاکستانی قوم اِس مشکل وقت میں پاک فوج کی حمایت اور دفاع کریں،سوشل میڈیا کے ذریعے فوج کے خلاف جو پروپیگنڈے سر اٹھا رہے ہیں اُس کو کچلنے کیلئے نوجوان طبقہ آگے بڑھے، پاکستان کی کشمیر پر جو پالیسی ہے اُس کے نتائج 2021ء میں سامنے آنے شروع ہونگے، مقبوضہ کشمیر انشاء اللہ ضرور آزاد ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں بھارت دنیا کا مکار ترین ملک ہے جوپاک فوج اور ISIکے سامنے آکر تولڑ نہ سکا جس کے باعث مکاری کے ذریعے بلوچستان کو استعمال کرکے ملک کے اندر دہشتگردی اور مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے جس کا حقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ پالیسی مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں شامل کرنے کے اثرات سیاسی مخالفین کو نظر نہیں آرہے مگر اِن کے اثرات 2021ء میں نظر آنے شروع ہوجائینگے اور انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد بھی پروان چڑھ کر آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کے اندر چند ضمیر فروشوں کے ذریعے انتشار پھیلا کر پاکستان کو گرین لائن سے ریڈ لائن میں تبدیل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں جبکہ پاکستان انشاء اللہ اس مرتبہ پوری دنیا میں گرین لائن پر ہوگا،دشمنوں کے منہ پر زوردار طمانچہ پڑنے والا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مختلف پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں جو کہ ایک سازش ہے،اگر کراچی میں پولیس کا مورال خراب ہورہا ہے دو دن میں وہاں سوچا جائے تو اِس وقت فوج کا مورال خراب کرنے کیلئے ملک دشمن عناصر سرگرم ہیں اُس پر خاموشی کیوں۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کی بقاء کی جنگ کیلئے تیار ہے اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے ہر وقت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
0 Comments