بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

پٹہکہ میں 12نومبر کو ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگا،پھل وزیر قریشی

 


مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مشرق وسطیٰ و بزنس مین پھل وزیر قریشی نے کہا کہ پٹہکہ میں 12نومبر کو ہونے والا جلسہ تاریخ ساز ہوگاجو سابقہ تمام ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گا،حلقہ ایک کوٹلہ کے تمام علاقوں کی عوام نے مکمل یقین دہانی کروائی ہے جو قائد کوٹلہ سردا رجاوید ایوب کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پٹہکہ کے مقام پر ہونے والا ورکرز کنونشن جلسی نہیں بلکہ جلسہ عام ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے دورہ حلقہ ایک کوٹلہ کے بعد سابق وزیر حکومت و مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں پھل وزیر قریشی کے فرزند اور بھتیجا بھی شامل تھے۔اُنہوں نے کہا کہ حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام کا ایک ہی نعرہ ہے ”جاوید ایوب قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں“۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتوں سے حلقہ ایک کوٹلہ کے گاؤں گاؤں میں نے خود جاکر عوام سے رائے مانگی مگر اِس وقت تمام برادریوں نے سردار جاوید ایوب کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 12نومبر کو ہونے والے ورکرز کنونشن میں عظیم عالی شان جلسے کا اعلان کردیا ہے جس پر اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حلقہ ایک کوٹلہ میں تعمیر و ترقی سمیت عوامی مسائل کو اجاگرکرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔عوام علاقہ نے حلقہ ایک کوٹلہ کے دورے پر پھل وزیر قریشی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جانب سے سردار جاوید کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments