بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

ڈونگہ کس کے مقام پر اے ایس آئی کا ناقعہ،اوورلوڈ گاڑیوں سے مک مکا،مٹھی گرم نہ کرنے والوں سے 5سو سے 1ہزار 20روپے وصول کرنے لگے

 


مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ)ٹریفک پولیس پٹہکہ روڈ پر من مانیاں ٗ ڈونگہ کس کے مقام پر اے ایس آئی کا ناقعہ،اوورلوڈ گاڑیوں سے مک مکا،مٹھی گرم نہ کرنے والوں سے 5سو سے 1ہزار 20روپے وصول کرنے لگے،عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے پر شدید احتجاج،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سفارشی اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر نوٹس لیں،بصورت دیگر ڈرائیور احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پٹہکہ روڈ ڈونگہ کس کے مقام پر صبح 9بجے سے ناکہ پر موجود ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نے اپنا قانون بناتے ہوئے آنے جانے والی اوور لوڈ گاڑیوں کو مک مکا کی بنا ء پر چھوڑ دیتے رہے جبکہ مٹھی گرم نہ کرنے والوں کو زبردستی کاغذات ہونے کے باوجود 5سو سے 1ہزار20روپے کی پرچی ہاتھ میں تھما کر بلاوجہ تنگ کیا جاتا رہا اِس میں بہت سے افراد ایسے بھی تھے جو ڈیوٹی پر جارہے تھے مگرا ُنہیں بلاوجہ روک کر تنگ کیا گیا،جس پر متاثرہ افراد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے آفیسرانوں کو دوسرے ضلع میں تعینات کریں جو مقامی ہونے کے ساتھ ساتھ سفارش کے تحت اپنی من پسند اسٹیشن پر تعینات ہوکر لوگوں کو تنگ کرتے ہیں،بصورت دیگر تبدیل نہ کئے گئے تو شدید احتجاج کرکے شاہراہ نیلم روڈ بند کردیں گے۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments