بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

2021ء حادثات،وبائی امراض اور کرونا کے خاتمے کا سال ہوگا,پیرسید نورالحسن گیلانی

 


 
مظفرآباد(24MediaPoint)2021ء حادثات،وبائی امراض اور کرونا کے خاتمے کا سال ہوگا جبکہ شعبہ صحافت،سیکیورٹی اداروں کے لئے بدترین سال ہوگا،سیاسی نوراکشی جبکہ احتجاجوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا،وفاقی حکومت میں اعلیٰ تبدیلی سمیت اپوزیشن نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی،مہنگائی عروج پرجبکہ بچوں اور خواتین کے ساتھ ریپ،زیادتیوں کے کیسز میں اضافے کا امکان ہے،پیر سید المعروف موچھوں والی سرکار سید نورالحسن گیلانی کی پیشنگوئی۔اُنہوں نے کہا کہ 2021ء کے آغاز پر ہیپی نیو ایئر منانے کے بجائے مذہبی طریقے سے اللہ پاک سے اپنے گناہوں سے معافی مانگیں کیونکہ 2021ء مسلمانوں پر بھاری جبکہ مذہبی انتشار کی آڑ میں دہشتگردی جبکہ قادیانی زیادہ متحرک ہونگے،اِس سال میں کینسر کا شافعی علاج اور سورج سے توانائی کے حصول کیلئے انقلابی راستے بھی کھل جائیں گے جبکہ کرونا وباء سے نجات بھی ملنے کا امکان ہے،2021ء وفاق میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے،دھرنے کی نوراکشی بھی جاری رہے گی،وفاق میں حکومت کے اندر اہم تبدیلی سمیت دیگر امور پر بھی پیش رفت ہوگی،جبکہ 2021ء میں مہنگائی ابتدائی تین سے چار ماہ میں عروج پر ہوگی،وہاں فاقہ کشی کے باعث خودکشیوں میں اضافہ ہوگاوہاں پیشہ وارانہ مہرت رکھنے والے صحافیوں کیلئے بدترین سال ہوگا،جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر اداروں پر بھی دشمنوں کی کاری ضرب کا امکان ہے،2021ء کے آغاز میں بجائے ہیپی نیو ایئر منانے کے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے،مساجدوں میں دعا اور فاتحہ خوانی کروائیں تاکہ 2021ء میں آنے والی آفات سے نجات مل سکے،مذہبی اعتبار سے مسلمانوں کو اتحاد قائم کرنا ہوگی،تاکہ دیگر مذاہب مسلمانوں پر حاوی نہ ہوسکیں۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments