مظفرآباد (میڈیا پوائنٹ)پیپلزپارٹی آزادکشمیر مظفرآباد سٹی کے صدر راجہ بشارت افضل گزشتہ ایک ہفتے سے علیل ہیں جو امبور ہسپتال میں زیر علاج ہیں،عوام سے صحت یابی کی دعاکیلئے اپیل، پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کا ٹیلیفون پر رابطہ،راجہ بشارت کے مطابق چھاتی میں تکلیف تھی جس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی اب بہتر ہے،انشاء اللہ بہت جلد صحت یاب ہوکر عوام کے درمیان ہونگا، کارکن 12نومبر پٹہکہ نصیر آباد میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں تاکہ کنونشن کامیاب ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی مظفرآباد کے صدر راجہ بشارت افضل چند روز قبل اچانک بیمار ہوگئے تھے جن کو ہسپتال داخل کیا گیا جبکہ کرونا ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آنے کے بعد چیسٹ میں تکلیف کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری تھی اب قدرحال بہتر ہے،ٹیلیفون پر رابطہ کرنے پر راجہ بشارت افضل نے کہا کہ الحمداللہ اب میری طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور ایک دو روز میں ہسپتال سے فارغ ہوجاؤں گا۔اُنہوں نے کہا کہ صدر پیپلزپارٹی لطیف اکبر نے بھی فون پر خیریت دریافت کی اور بہت سے دوستوں نے بھی صحت یابی کی دعامانگی جن کا میں شکر گزا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ 12نومبرکو پٹہکہ کے مقام پر پیپلزپارٹی حلقہ ایک کوٹلہ کا ورکرز کنونشن ہے جس کو کامیاب کرنے کیلئے کارکن بھرپور طریقے سے شرکت کریں اور مرکزی قیادت بھی شریک ہو۔اُنہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو میں بھی 12نومبر کے کنونشن میں شریک ہونگا،سب احباب دعا کریں۔
0 Comments