مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) یونین کونسل سیدپور کے نواحی علاقے کلتھیاں میں قائم گورنمنٹ پرائمری اسکول میں عمارت کے تالے توڑ کر ریکارڈ غائب،علاقے کے کھڑپینچوں کا قصور یا پھر الزام لگائے جانے والے منظور اعوان کے بیٹوں کی کارستانی؟معاملہ تھانے کے بجائے محکمہ تعلیم میں درخواست دینے کے گاؤں میں ہی بیٹھ کر جرگہ داری شروع،اسکول کی عمارت کے دروازے توڑ کر تمام ریکارڈ غائب کرنے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سیدپور کے نواحی علاقے کلتھیاں میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت میں گزشتہ روز تالے توڑ کر ریکارڈ غائب ہونے پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا جس پر علاقے کے کھڑپینچ جو ماضی میں بھی جرگوں کے نام پر لاکھوں روپے عوام سے کھاچکے ہیں،الزام لگایا کہ منظور اعوان کے جوان بیٹوں نے اسکول کی عمارت کا تالا توڑ کر ریکارڈ غائب کیا ہے جبکہ منظور اعوان کا اِس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے الزام کھڑپینچوں پر عائد کیا ہے جبکہ جرگہ داروں نے سرکاری ریکارڑ غائب ہونے کے باوجود نہ تو متعلقہ تھانے کہوڑی کو کوئی اطلاع دی ہے اور نہ ہی محکمہ تعلیم کو خط لکھا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کھڑپینچ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے جرگوں کے نام پر نوٹ کمانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
0 Comments