مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و حلقہ تین سٹی سمیت چہلہ بانڈی کے سرگرم رہنما حاجی صدیق اعوان کا چہلہ بانڈی میں ناراض ووٹروں کے ساتھ میٹنگز کے بعد کارکنوں کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی حمایت کا عندیہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ10سالوں سے حلقہ تین سٹی مظفرآباد،چہلہ بانڈی سے بہت سے ووٹرز بیرسٹر افتخار گیلانی کی پالیسیوں سے تنگ آکر مخالفت شروع کررکھی تھی مگر اُس کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی صدیق اعوان عرف گڈی لالہ کی دن رات کی کاوشیں کام آگئیں،مختلف مقامات پر جاکر میٹنگز کرکے اختلافات ختم کردیے جبکہ گیلانی برادری کی جانب سے سید اومان گیلانی اور سید شہزاد گیلانی جو گزشتہ 5سال سے بیرسٹر افتخار گیلانی کے خلاف برسرپیکر تھے،اپنے اختلافات ختم کرکے حاجی صدیق اعوان عرف گڈی لالہ کی میٹنگز کے بعد بیرسٹر کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیاجبکہ ناراض سادات گیلانی کی جانب سے سید اومان گیلانی،سید شہزاد گیلانی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی ہمارے خاندان کے ہیں جب اگر خاندان کا سربراہ ہی چھوٹوں کے ساتھ ذیادتی کرے گا تو پھر مجبوراً اختلافات بڑھ جائیں گے اب حاجی صدیق اعوان عرف گڈی لالہ نے تمام اختلافات ختم کرکے آئندہ کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے جس کے بعد نورالحسن گیلانی نے حلقہ تین سٹی سمیت دیگر مقامات سے بیرسٹر افتخار گیلانی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
0 Comments