مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) محکمہ برقیات آزادکشمیر مظفرآباد بے لگام گھوڑے کی شکل اختیار کرگیا،چہلہ بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا تمام ریکارڈ توڑ دیا،12,12گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے جب شکایت آفس فون کریں تو کوئی جواب نہیں ملتا،ایکسئن اور ایس ڈی او سے فون اٹھائے نہیں جاتے،میسج کریں تو بجلی کیوں بند ہے اُس کی وجہ نہیں بتائی جاتی،اگر مہینے کے بل میں تاخیر کی جائے تو فوری طور پر کنکشن کاٹ دیا جاتا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے،وزیر برقیات نااہل ہوچکے ہیں اگر برقیات کا نظام درست نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں عوام علاقہ چہلہ بانڈی سمیت دیگر نے حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو شاہراہ نیلم چہلہ بانڈی کے مقام سے بند کردی جائے گی جس کی ذمہ داری برقیات اور حکومت پر عائد ہوگی،عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے،مکمل ہونے کے بعد سڑک بند کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
0 Comments