بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

حلقہ ایک کوٹلہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ فلاپ ، مسلم کانفرنس بازی لے گئی



 مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) حلقہ ایک کوٹلہ کے نواحی علاقے ڈھورا میں پی ٹی آئی کا جلسہ اور بھیڑی کے مقام پر جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا،مسلم کانفرنس بازی لے گئی،پی ٹی آئی کے دونوں امیدوار کی ایک ماہ کی انتخابی مہم کے باوجود جلسہ گاہ میں تعداد پوری نہ ہوسکی،حلقہ ایک کوٹلہ کی عوام نے مسلم کانفرنس کے جلسے میں شرکت کیلئے صبح 8بجے سے ہی جلسہ گاہ میں جمع ہونا شروع کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس کے امیدوار حلقہ ایک کوٹلہ میر عتیق کی جانب سے مسلم کانفرنس کے جلسہ کا اہتمام بھیڑی میں کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تبارک،راجہ مدد علی سمیت دیگر امیدواروں نے ڈھورا بٹل کے مقام پر پی ٹی آئی کے جلسے کا اہتمام کیا،مگر عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کرنے کے بجائے جلسہ گاہ کو دیکھ کر بھیڑی مسلم کانفرنس کے جلسے میں شرکت کیلئے جوگ درجوگ قافلے روانہ ہوگئے،مسلم کانفرنس کے جلسے میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق سمیت دیگر سینئر رہنما بھی خطاب کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے جلسے کی فلاپ پوزیشن پی ٹی آئی کے دو امیدوار سردار تبارک،راجہ مدد علی خان اندرون خانہ ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے اور ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں جس سے کارکن اور سیاسی کھڑپینچ فائدہ اٹھانے میں پیش پیش ہیں۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments