مظفرآباد( میڈیا پوائنٹ) 10نومبر کو چہلہ بانڈی،نثار کیمپ،دھنی مائی صاحبہ کی عوام نے کامسر کے مقام پر کریش پلانٹ نہ ہٹائے جانے کے خلاف چہلہ بانڈی سے روڈ بند کرنے کا اعلان کردیا،عوام صبح 10بجے چہلہ بانڈی سے شاہراہ نیلم ٹرانسپورٹ کیلئے مکمل بند کردیں گے،عوام علاقہ کی جانب سے خورشید اعوان کا کہنا ہے کہ یاتو کامسر کے مقام سے کریش پلانٹ بند کرکے ہٹائے جائیں گے یا پھر وزیراعظم آزادکشمیر،وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی،وزیر حکومت نورین عارف کے خلاف ایف آئی آر کاٹی جائے گی اُس کے بغیر کوئی سیاسی مداخلت یا مذاکرات قابل قبول نہیں ہے،عوام دس نومبر کو ہر صورت میں شاہراہ نیلم بند کرے گی۔
0 Comments