بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، ممبر پریس کلب لیاقت بشیر فاروقی کی ادارہ کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی،ادارہ کے مفاد کیخلاف منفی سرگرمیوں کا مرتکب ہونے پر بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی۔

 


مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب کا ہنگامی اجلاس، ممبر پریس کلب لیاقت بشیر فاروقی کی ادارہ کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی،ادارہ کے مفاد کیخلاف منفی سرگرمیوں کا مرتکب ہونے پر بنیادی رکنیت منسوخ کردی گئی۔ ایل بی فاروقی کاسلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ سلیم پروانہ مظفرآباد پریس  کلب کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت وسیم خان پروانہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں عہدیداران و ممبران پریس کلب نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب کے ممبر لیاقت بشیر فاروقی عرف ایل بی فاروقی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور ان کا مظفرآباد پریس کلب میں داخلہ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اجلاس میں سلیم پروانہ مظفرآباد پریس کلب کی کردار کشی کی مذمت کی گئی اور کیچڑ اچھالنے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ لیاقت بشیر فاروقی آئندہ مظفرآباد پریس کا نام استعمال کریگا اور نہ ہی خود کو مظفرآباد پریس کا ممبر ظاہر کریگا۔ اجلاس میں عہدیداران و ممبران پریس کلب نے صدر وسیم خان پروانہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیاگیا۔اجلاس میں سابق صدر پریس کلب سلیم پروانہ،شہداء کنٹرول لائن،شہداء افواج پاکستان،سرپرست اعلیٰ مظفرآباد پریس کلب راجہ ظفر میزائل کے بھائی کیپٹن جابر حسین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments