بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وباءسے بچاﺅ اور حفاظتی ایس او پی پر عملدرآمد کےلئے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے گی



 مظفرآباد( میڈیا پوائنٹ)24اکتوبر2020 وزیراعظم آزادجموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وباءسے بچاﺅ اور حفاظتی ایس او پی پر عملدرآمد کےلئے آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے گی جبکہ ہفتہ وارچھٹی جمعتہ المبارک کے بجائے منگل کو ہو گی۔ کاروباری مراکز اور دوکانوں کے اوقات کار صبح7بجے سے شام5بجے تک ہونگے۔ضلعی انتظامیہ سمارٹ اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کروائے گی جبکہ ضلعی و مقامی سطح پر محکمہ جات کے درمیان باہمی رابطہ کو مزید بہتر کیا جائے گا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے تحت بنائی گئی دیہی کمیٹیوں کودوبارہ بحال اور فعال کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں ایس او پی پر عملدرآمد کےلئے مساجد سے جنازہ کے اعلان کے وقت ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شرکت کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس ایوان وزیر اعظم میں منعقد ہوا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب خان چیف سیکرٹری ،آئی جی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی مختلف تھانوں کی حدود میں پڑتال کی جائے گی اور تمام سواریوں کےلئے فیس ماسک پہننے پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اڈوں میں رش کو کم کرنے کےلئے مقامی صورتحال کی روشنی میں ضابطہ مرتب کیا جائے گا اور اس پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیہی کمیٹیوں کو دیہاتی علاقوں میں نماز جنازہ کے دوران ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کےلئے شامل کیا جائے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا کا DRRTsکی سطح پر جائزہ لیا جائے گاتاکہ متاثرہ علاقے میں مطابقاً جزوی لاک ڈاﺅن کیا جا سکے ۔سرکاری دفاتر میں جراثیم کش سپرے کا اہتمام کیا جائے گا ۔سیاسی اجتماعات میں ایس اوپی پر بھرپور عملدرآمد کروایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹینٹ سروس والے گھروں میں ہونے والی تقریبات کےلئے 100سے زائد کرسیاں نہیں دینگے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شادی ہالز میں ایس او پی پر عملدرآمد کی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شام اور رات کے اوقات کار میں انتظامیہ ہوٹلون اور ریسٹورنٹس کے سرپرائز وزٹ کرکے عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریگی۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments