مظفرآباد(میڈیا پوائنٹ) سٹی پولیس نے 6 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے نجی سکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا , مقدمہ درج , ایس ایس پی یاسین بیگ اور اے ایس پی خاور شوکت نے ملزم کی گرفتاری پر میڈیا کے رابطہ پر کہا کہ ملزم کو بہ مطابق قانون سزا ضرور ملے گی پولیس کی جانب سے ملزم کو کوئی رعایت نہیں ملے گی. تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کو شہری یاسر قیوم ساکنہ خشکڑ نے درخواست دی کہ اسکی 6سالہ بچی جو پلیٹ کےایک نجی سکول میں نرسری سینئر کی طالبہ ہے کے ساتھ سکول کے چوکیدار نے اس وقت جنسی زیادتی کی کوشش کی جب وہ چھٹی کے بعد اپنے رکشے کے انتظار میں گیٹ پر موجود تھی جو تھوڑا لیٹ ہوا تھا دیگر بچے اور اساتذہ و پرنسپل سکول سے چلے گئے تھے عادل پرویز ولدپرویز ساکنہ ایبٹ آباد حال لوئر پلیٹ نے بچی کو کمرے میں دھوکے سے بلا کر چٹکی لگادی اور بچی سے غلط حرکات شروع کیں بچی نے چنگل سے نکلنے کی کوشش کی مگر ملزم نے بچی کو دبوچے رکھا رکشہ آنے پر فوراً چٹکی کھولی بچی موقع پاکر رکشہ کی جانب بھاگی اور اسکی عزت بچ گئی جس پر سٹی پولیس کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی نے فوری طور پر اے ایس آئی یونس بٹ کو نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ روانہ کیا ملزم کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا گیا ہے ریاست میں پہلی بار حال ہی میں اسمبلی سے منظور ہونے والے آزادجموں و کشمیر کریمنل ترمیمی ایکٹ 2020 کے تحت APC 377/A(iii) کے تحت مقدمہ درج, جس کے تحت ملزم کو سزائے موت,دس سال یا عمر قید اور 20 سے 50 لاکھ جرمانہ ہوسکتا یے, عوامی سماجی حلقوں نے سٹی تھانہ کو سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر اور تیز ترین کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے.#
0 Comments