بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے سے کرونا وائرس کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر ضلع مظفرآباد میں 12 تا 18 جون 2020 ء ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن


مظفرآباد(نیوزازم) ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آج رات 12 بجے سے کرونا وائرس کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے طور پر ضلع مظفرآباد میں 12 تا 18 جون 2020 ء ایک ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، اب جاری لاک ڈاؤن کو ایک ہفتے کیلئے مزید بڑھایا جارہا ہے جو حکم ثانی آئندہ جمعرات مورخہ 25 جون 2020 رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق جملہ پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد ہوگی، جبکہ میڈیکل اسٹور،بیکریز،سبزی فروٹ، کریانہ اسٹورز،مرغ شاپس،ایل پی جی کی دکانات، دودھ دھی کی دکانات پورا ہفتہ کھلی رہیں گی،جبکہ دودھ نان بائی دھی کی دکانات صبح 5 سے رات 8 بجے تک، بیکریز سبزی فروٹ، کریانہ اسٹورز،مرغ، ایل پی جی کی دکانات 8 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، گوشت اور مچھلی کی دکانات ہفتہ اتوار اور جمعرات کو کھلی رہیں گی جو صبح 8 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، نوٹیفکیشن جاری۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments