بریکنگ نیوز
لوڈ ہورہی ہے۔۔۔

وفاقی حکومت احساس پروگرام بارے حکومت آزادکشمیر سے تفصیل مانگے، راجہ بشارت افضل ، راجہ نعیم


مظفرآباد(این این آئی) احساس پروگرام کی جانب سے تقسیم کیا جانے والا راشن پیکج اپرچھتر ایڈیشنل کمشنر،تحصیلدار مظفرآباد اور ڈپٹی کمشنر نے اپنے آبائی حلقوں میں تقسیم کرکے مستحق افراد کے ساتھ ذیادتی کی انتہاء کردی،حکومت آزادکشمیر اس بارے فوری طور پر نوٹس لے،سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی راجہ بشارت افضل اور سیاسی و سماجی رہنما راجہ نعیم کا اظہار افسوس۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اتنے افسوس کی بات ہے کہ احساس راشن پیکج کے انعقاد کیلئے تفصیل اور رجسٹریشن تمام علاقوں سے کی گئی مگر تحصیلدار مظفرآباد،ایڈیشنل کمشنر مظفرآباد،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اپنے اپنے حلقہ جا ت میں یہ راشن تقسیم کرکے دیگر مستحق افراد کو مایوس کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے اور وفاقی حکومت بھی حکومت آزادکشمیر سے احساس راشن پیکج کی تفصیل مانگے تاکہ اصل حقیقت سامنے آسکے کہ راشن پیکج مستحق افراد تک پہنچاہے یا ضلعی انتظامیہ کے رشتے داروں میں تقسیم ہوا۔اُنہوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ ہونے والی بے ضابطگیوں کافوری طور پر نوٹس لیا جائے۔

آپ کو یہ پوسٹ کیسی لگی؟

Post a Comment

0 Comments